ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آئندہ ایک سال میں داعش کو کچل دیں گے:جان کیری ایران 98فی صد افزودہ یورینیم سے دست بردار ہو چکا ہے

آئندہ ایک سال میں داعش کو کچل دیں گے:جان کیری ایران 98فی صد افزودہ یورینیم سے دست بردار ہو چکا ہے

Fri, 06 Jan 2017 19:16:18  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،6جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے انسانی تہذیب کے خلاف جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعش نے طاقت کے ذریعے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کرنے کی کوشش کی مگر داعش کو آئندہ ایک سال کے دوران کچل دیں گے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ داعش پرانے مراکز سے محروم ہو رہی ہے مگر ساتھ ہی تنظیم نئے اڈوں کے قیام کے لیے کوشاں ہے اور زیادہ سے زیادہ حملے کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ کا عالمی پلان کامیاب اور نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔ نیوز کانفرنس میں ایک اور سوال کے جواب میں جان کیری نے کہا کہ ایران جوہری بم تیار نہیں کر سکتا کیونکہ تہران اپنے 98فی صد افزودہ یورینیم سے دست بردار ہو چکا ہے۔ جان کیری نے خبردار کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام پرطے پائے سمجھوتے سے پیچھے ہٹنا انتہائی خطرناک اقدام ثابت ہو سکتا ہے۔شام میں جاری بحران کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جان کیری نے کہا کہ بشارالاسد اور ان کے حلیف دانستہ طور پر بحران کو طول دے رہے ہیں۔ امریکا اب بھی شام کے مسئلے کا فوجی کے بجائے سیاسی حل چاہتا ہے۔


Share: